حسان نیازی کی ضمانت منظور عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا
انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی عبوری ضمانت منظور کرلی، حسان نیازی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی، عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے حسان نیازی کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی اور پولیس کو حکم دیا کہ انہیں 8 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملزم حسان نیازی کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ 286/23 درج ہے۔
حسان نیازی نے گرفتاری کے خوف سے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی وساطت سے عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بھی ریلی کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمہ میں حسان نیازی کی عبوری ضمانت 8 اپریل تک منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم حسان نیازی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ حسان نیازی کے خلاف شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔