لاہور موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایس پی جاں بحق

پولیس نے مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا

پولیس نے مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

لاہور میں فائرنگ سے سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) چوہدری فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ملت پارک کی حدود میں دو موٹر سائیکل سواروں نے سابق ایس پی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول اپنے گھر کے باہر بسطامی روڈ پر کھڑے تھے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول فرحت عباس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔


دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے تحقیقات کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں انچارج انویسٹی گیشن نے شواہد پر بریفنگ دی، اس موقع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا۔
Load Next Story