منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ مینیجر بننے سے معذرت کرلی
منصوررانا گزشتہ پانچ سال سے پاکستان سینئر ٹیم کے ساتھ مینیجر کے فرائض انجام دے رہے تھے
قومی ٹیم کے مینیجر منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ بطور مینیجر ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی۔
61 سالہ منصوررانا گزشتہ پانچ سال سے پاکستان سینئر ٹیم کے ساتھ مینیجر کے فرائض انجام دے رہے تھے، حال ہی میں انہوں نے افغانستان کےخلاف سیریز میں بھی بطور مینیجر خدمات انجام دی تھیں۔
ذرائع کےمطابق اب ان کو اے ٹیم کے ساتھ جانے کی آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے اسے مسترد کردیاہے، ماضی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کے عہدے پر کام کرنے والے منصوررانا گزشتہ پانچ سال سے سینئرٹیم کے ساتھ مینیجر کا کردار نبھارہے تھے۔
27 دسمبر کو ساٹھ سال کی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد انہوں نے کرکٹ بورڈ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
منصوررنا لاہور قلندرز کے ساتھ ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر کے طورپر وابستہ ہیں۔ پاکستان شاہینز ٹیم نےزمبابوے کا دورہ کرنا ہے جہاں اس نے تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچز کھیلنا ہیں۔