بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل موسلا دھار بارش کا امکان

طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں، پی ڈی ایم اے

فائل فوٹو

بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا جس کے تحت صوبے کے مشرقی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن، ژوب، بارکھان، ہرنائی، موسیٰ خیل اور دکی میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ بارشیں آج شام سے کل رات تک متوقع ہیں۔


طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بارکھان میں 25ڈگری اور ژوب میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load Next Story