خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران 4افراد جاں بحق

ریسکیو 1122 نے صوبے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں

فوٹو : ٹویٹر

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران اب تک 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے صوبے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین، بچہ اور بزرگ شامل ہے۔


چھت گرنے کے واقعات پشاور، سوات اور باجوڑ میں پیش آئے۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 شب و روز خدمات فراہم کرنے کے لیے موجود ہے۔
Load Next Story