جولائی تامارچ سیمنٹ کی فروخت میں 17 فیصد کمی
9 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 33.6ملین ٹن رہی، سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ، جولائی تا مارچ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی (مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 33.6ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کی گئی 40.769 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 17.59فیصد کم ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ سیمنٹ کی مقامی فروخت 30.564ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مقامی فروخت 36.126ملین ٹن کے مقابلے میں 15.40فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
رواں مالی سال جولائی تا مارچ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 34.62فیصد کمی سے 3.036ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4.643ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.795ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال مارچ کی 5.006ملین ٹن فروخت کی نسبت 24.19فیصد کم ہے۔
مارچ 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.356ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال مارچ کی مقامی فروخت 4.710ملین ٹن کے مقابلے میں 28.75فیصد کم ہے۔
گذشتہ مارچ کے مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 48.46 فیصد اضافے سے 4لاکھ38ہزار433ٹن رہی، مارچ 2022 میں ایکسپورٹ کا حجم 2لاکھ95ہزار 321ٹن رہا تھا۔
مارچ2023 میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 2.82ملین ٹن رہی جو مارچ 2022کی 3.929ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 28.22فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ مارچ 2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 9لاکھ74ہزار467ٹن رہی جو مارچ 2022کی 1.076ملین ٹن فروخت سے 9.48فیصد کم رہی۔