گہرے ترین سمندر میں موجود مچھلی کی ویڈیو جاری
جاپانی سائنسدانوں نے 7500 سے 8200 میٹر گہرائی موجود اسنیل فش کی تصویر لی ہے جو ایک ریکارڈ بھی ہے
اگر سمندری گہرائی کی بات ہو تو جاپانی ماہرین نے اب تک سب سے گہرائی میں موجود کسی مچھلی کو فلمبند کیا ہے جو بذاتِ خود ایک ریکارڈ بھی ہے۔
7500 سے 8200 میٹر گہرائی میں موجود ایک اسنیل فش کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جو ہماری معلومات کے مطابق عمیق ترین سمندر میں دیکھی گئی پہلی مچھلی بھی ہے جو ریکارڈ کا حصہ بن چکی ہے۔ جاپان کے پاس بحرالکاہل کی 8336 میٹر گہرائی اسنیل فِش کی ویڈیو بنائی گئی ہے۔
ٹوکیو یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے شعبہ بحری حیاتیات سے وابستہ ماہرین نے اگرچہ یہ ویڈیو ستمبر2022 میں بنائی تھی لیکن اسے چند روز قبل جاری کی گیا ہے۔ ویڈیو کےساتھ ماہرین نے 8022 میٹر گہرائی سے دو مچھلیوں کو بھی پکڑا ہے اور یوں گہرے ترین سمندر سے مچھلی پکڑنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
اس سے قبل 2008 میں 7703 میٹر کی گہرائی سے اسنیل فِش ہی پکڑی گئی تھی تاہم اب پہلی مرتبہ 8000 سے زائد میٹر گہرائی میں مچھلی ریکارڈ کی گئی اور پکڑی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی منصوبےکے تحت سائنسداں گزشتہ دس برس سے گہرے ترین پانیوں بلکہ سمندری فرش سے کچھ بلندی پر مچھلیوں کی موجودگی ریکارڈ کررہے ہیں۔ اب یہ مچھلی جاپانی ساحل سےکچھ دور سمندری کھائی (ٹرینچ) میں دریافت ہوئی ہے۔
اس ضمن میں نے سائنسدانوں نے گہرے پانی میں پہنچنے والے روبوٹ اور خود کار کیمرے استعمال کئے ہیں۔ مچھلیوں پر تحقیق سے گہرے پانی کی سمندری مخلوق کے کئی ان دیکھے پہلو بھی سامنےآسکیں گے۔