بلیوبیری کے مزید طبی فوائد سامنے آگئے
بلیوبیریاں کھانے سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، یادداشت بہتر ہوتی ہے اور اکتسابی صلاحیت پروان چڑھتی ہے
اگرچہ بلیوبیری کے کئی فوائد سامنے آچکے ہیں لیکن اب ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ جادوئی بیری کسی سپرفوڈ سے کم نہیں کیونکہ اب اس میں بلڈ پریشر کم کرنےوالے کئی اہم اجزا سامنے آئے ہیں۔
کنگزکالج اور یونیورسٹی آف ریڈنگ کےماہرین نے کہا ہے کہ نئی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ بلیوبیری کی کچھ مقدار کھانے سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، ردِ عمل کے وقت میں کمی ہوتی ہے، حافظہ بہتر ہوتا ہے اور دماغی اور اکتسابی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
یہ تحقیق امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی ہے۔ اس ضمن میں ڈبل بلائنڈ اسٹڈی کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 65 تا 80 سال کے 61 خواتین و حضرات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروہ کو 26 گرام منجمند جنگلی بلیوبیری کھلائی گئیں جبکہ دوسرے گروہ کو فرضی دوا پلائی گئی۔
مطالعے سے پہلے اور بعد میں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ بارہ ہفتوں بعد معیاری ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ فرضی دوا کے مقابلے میں جن افراد نے بلیوبیری استعمال کی تھیں ان کی یادداشت میں بہتری دیکھی گئی اور بلڈ پریشر میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ اس کےعلاوہ ردِ عمل دینے اور اکتسابی صلاحیت میں بہتری دیکھی گئی۔
اس تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر اینا روڈریگز تھیں اور وہ کہتی ہیں کہ بلیوبیری فلومیڈیئٹڈ ڈیلیشن بڑھتا ہے جس سے امراضِ قلب کا خطرہ ٹالا جاسکتا ہے۔ یہ کیفیت دل کی صحت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اس طرح یہ دنیا کی پہلی تحقیق بھی ہے جو بتاتی ہےکہ بلیوبیری دل کے لیے بھی مفید ہے۔