والدپر تشدد کرکے گھر سے نکالنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

بیٹے عثمان نے رقم کا تقاضا کیا، نہ ملنے پر تشدد کے بعد گھر سے نکال دیا، والد کا بیان

ملزم کو والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا

واہ کینٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران والد پر تشدد کرکے گھر سے نکالنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔


ملزم کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے بیٹے عثمان نے رقم کا تقاضا کیا اور نہ ملنے پر تشدد کرنے کیے بعد گھر سے نکال دیا۔ واہ کینٹ پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت درج مقدمہ درج کرکے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی پوٹھوہار نے کہا ہے کہ ملزم کو قر ار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔
Load Next Story