وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا

کابینہ کے اراکین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناقابل عمل قرار دے دیا

(فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں کابینہ نے انتخابات کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں قومی اسپورٹس پالیسی ڈیفر کردی گئی اور سیاسی امور پر گفتگو کا آغاز ہوا۔ سیکرہٹری اور تمام سرکاری افسران اجلاس سے باہر چلے گئے۔


یہ پڑھیں : الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم

اجلاس میں الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جارہا ہے۔ شرکا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق شرکا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل ہے۔
Load Next Story