غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لیئے بھی قوالیاں ریکارڈ کروائیں

فوٹو : فائل

معروف قوال غلام فرید صابری کی 29ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

غلام فرید صابری نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت سین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس پیر مبارک شاہ کے سالانہ عرس میں 11 برس کی عمر میں دی اور بعد میں ان کے چھوٹے بھائی بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔

صابری برادران کے ساتھ اس جوڑی نے سن 70 اور 80 کی دہائی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا، غلام فرید صابری نے پہلی قوالی 1958 میں ریکارڈ کروائی، 1975میں گائی قوالی 'تاجدار حرم' نے ان کی شہرت کو دوام بخشا اور ایک دور میں ان کے آڈیو کیسٹس کی ریکارڈ فروخت ہوتی تھی۔


غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لیئے بھی قوالیاں ریکارڈ کروائیں جن میں عشق حبیب، چاند سورج، الزام، بن بادل برسات، سچائی شامل ہیں۔

انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا، وہ جب اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تو سننے والوں پر گویا سحر طاری ہوجاتا تھا۔

غلام فرید صابری 5 اپریل سن 1994کو علالت کے بعدانتقال کرگئے تھے۔
Load Next Story