مسجد اقصیٰ پر دھاوا حماس کا اسرائیل کو بھرپور جواب
حماس نے اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 9 راکٹ حملے کیے
اسرائیلی پولیس نے ایک بار پھر دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھُس کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر حماس نے بھرپور جواب میں اسرائیل پر راکٹ داغ دیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرتے ہوئے مسجد کے احاطے میں گھس کر نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی پولیس کے تشدد سے خواتین سمیت 60 سے زائد نمازی زخمی ہوگئے۔
حماس نے اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 9 راکٹ حملے کیے جبکہ اسرائیل نے جواب میں ٹینک سے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی پولیس نے نہتے نمازیوں پر گرینیڈ پھینکے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد نمازیوں کی حالت غیر ہوگئی۔
اسرائیلی پولیس کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی خبر سنتے ہی سیکڑوں فلسطینی مرد اور خواتین مسجد اقصیٰ پہنچ گئے اور اسرائیلی پولیس کی دہشتگردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اسرائیلی پولیس نے متعدد خواتین سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔