کراچی کی 6 یو سیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع

آئندہ سماعت پر اگر درخواست گزار پیش نہ ہوئے تو حکم امتناعی خارج کردیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ

(فوٹو فائل)

کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں عدالت میں توسیع کردی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کی 6 یو سیز میں دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ 11 اپریل تک دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔


درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی، تاہم جماعت اسلامی کی جانب سے آج کوئی پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر اگر درخواست گزار پیش نہ ہوئے تو حکم امتناعی خارج کردیں گے۔

سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، جس پر آج عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔
Load Next Story