روحانی علاج کے نام پر جنسی ہراسگی میں ملوث مجرم کو 2 سال قید

ملزم نے کالا جادو کے نام سے انسٹاگرام پیج بنایا ہوا تھا، خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کیں، ایف آئی اے

فوٹو: ایکسپریس

اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے روحانی علاج کے نام پر جنسی ہراسگی میں ملوث مجرم کو 2 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے کالا جادو کے نام سے انسٹاگرام پیج بنایا ہوا تھا، رفیع اللہ نامی ملزم نے سال 2021 میں خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کیں۔


ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا، سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نےمتاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔

اسپیشل جج سینٹرل محمد اعظم خان کی عدالت نے رفیع اللہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم کو 31 دسمبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملزم کی ضمانت بھی مسترد ہوئی تھی۔
Load Next Story