برازیل میں سفاک شخص نے 4 کمسن بچوں کو کلہاڑے سے قتل کردیا
ریاست کے گورنر جورجینو میلو نے کمسن بچوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی
برازیل میں ایک درندہ صفت انسان نے ڈے کیئر سینٹر میں گھس کر چار بچوں کو کلہاڑے کے وار سے قتل کردیا۔
عالمی میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی صبح شہر بلومیناؤ میں موجود ڈے کیئر سینٹر میں ایک شخص نے گھس کر کلہاڑے کے وار سے 4 بچوں کو قتل اور 4 کو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال لے جایا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق مرنے والے بچوں میں تین بچے اور ایک بچی شامل ہے جن کی عمریں چار سے سات سال کے درمیان ہیں۔ برازیل کی سانتا کیٹرینا ریاست کے گورنر جورجینو میلو نے کمسن بچوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 25 سالہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ بلومیناؤ کی ملٹری پولیس کے کمانڈر مارسیو البرٹو فیلپی نے سی این این کو بتایا کہ بچے ڈے کیئر سینٹر کے گراؤنڈ میں کھیل رہے تھے جب قاتل دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور کلہاڑے سے حملہ کیا۔