امریکی پولیس نے پاکستانی اداکار جوڑی کا پیچھا کیوں کیا
سعود قاسمی اور جویریہ شانِ سحر میں بطور مہمان مدعو تھے جہاں انہوں نے امریکا میں پیش آیا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا
پاکستانی اداکار اور ان کی اہلیہ نے حالیہ ایک شو میں امریکا میں ان کے ساتھ پیش آئے واقعے کا ذکر کیا اور بتایا کہ کیسے پولیس نے ان کا گھر تک پیچھا کیا۔
سعود قاسمی اور ان کی اہلیہ جویریہ سعود پاکستانی شوبز کے معروف نام ہیں جس سے وہ سامعین کے لیے بہت قابل رسائی ہو جاتے ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے گھریلو لمحات اور واقعات شیئر کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں دونوں میاں بیوی اپنے بچوں جنت اور ابراہیم کے ساتھ ندا یاسر کے شانِ سحر میں بطور مہمان مدعو تھے جہاں انہوں نے امریکا میں پیش آئے ایک واقعہ شیئر کیا جس میں امریکی پولیس نے ان کی رہائش گاہ تک ان کا 'پیچھا' کیا۔
جویریہ نے بتایا کہ جب ان کا بیٹا ابراہیم تقریباً 2 سال کا تھا تو وہ اپنی بیٹی جنت اور اپنی بھانجی کو امریکا میں ہی میک اپ کروانے کے لیے لے کے گئیں اور ابراہیم کو سعود کی دیکھ بھال میں شاپنگ مال میں چھوڑ دیا لیکن سعود ابراہیم کو مال میں ہی بھول کر سیلون میں ان سے ملنے چلے آئے۔
جب سعود سیلون پہنچے تب ان دونوں کو احساس ہوا کہ سعود ابراھیم کو بھول گئے ہیں۔ دونوں نے فوراً ننھے ابراہیم کی تلاش میں واپس شاپنگ مال پہنچے لیکن وہ بند ہوگیا تھا اور انہیں سیکیورٹی سے مدد مانگنی پڑی۔
چند گھنٹوں کی تلاش کے بعد انہوں نے ابراہیم کو مال میں ڈھونڈ لیا اور اس وقت ابراھیم کا چہرہ مسلسل رونے سے پھولا ہوا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دونوں کے گھر تک ساتھ گئی کہ کہیں وہ جان بوجھ کر بچے کو تو نہیں چھوڑ رہے۔