آئی پی ایل نے کین ولیمسن کو ورلڈکپ سے باہر کروادیا
کپتان کو مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہیں، نیوزی لینڈ بورڈ
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) نے بڑا دھچکا دیدیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ان فٹ ہونے کے بعد وہ ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں، ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3 ہفتوں میں ختم ہوگی تاہم تاہم میڈیکل رپورٹس میں انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔
مڈل آرڈر بلےباز اوپنر کین ولیمسن نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل صحت یاب ہونا مشکل ہے تاہم وہ امید نہیں ہاریں گے، فی الحال میں چاہتا ہوں کہ جلد از جلد سرجری ہو تاکہ ہی ری ہیب شروع کرسکوں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں انجری، کین ولیمسن بیساکھی پر آ گئے
واضح رہے کہ کین ولیمسن سمیت نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان آنے کے بجائے پیسوں کےلالچ میں آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دی تھی۔
دوسری جانب ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔