بھارت میں پھیلتے کورونا وائرس نے آئی پی ایل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

کوویڈ کی صورتحال مزید گھمبیر ہوئی تو آئی سی سی ورلڈکپ کے امکانات تقریباً معدوم ہوسکتے ہیں

کوویڈ کی صورتحال مزید گھمبیر ہوئی تو آئی سی سی ورلڈکپ کے امکانات تقریباً معدوم ہوسکتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کوویڈ-19 ایڈوائزری جاری کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس دوران بھارت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا جنون بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے، ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کوویڈ-19 ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں اور معاون عملے سے کہا ہے کہ وہ کوویڈ-19 کے سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کردیں جبکہ حکومت کی جانب سے سماجی فاصلے کی ہدایات سمیت جو اصول کہے جائیں گے ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔


مزید پڑھیں: آئی پی ایل نے کین ولیمسن کو ورلڈکپ سے باہر کروادیا

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,435 نئے کوویڈ-19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جسکے بعد تعداد 4.47 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت دہلی، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، اڈیشہ اور پنجاب میں ایک ایک جبکہ مہاراشٹرا میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ولیمسن کے بعد شکیب الحسن بھی ''آئی پی ایل'' سے باہر

دوسری جانب رواں سال بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ بھی شیڈول ہے جو 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا، اگر کورونا وائرس کی صورتحال مزید گھمبیر ہوئی تو میگا ایونٹ کے امکانات تقریباً معدوم ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story