پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد کب ختم ہوگی
2014 کے آئین کے تحت جمہوری سیٹ اَپ آئندہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں آجائے گا، ذرائع
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد 22 اپریل کو ختم ہورہی ہے تاہم اس سے پہلے 2014 کے آئین کے آئندہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں پی سی بی میں مکمل طور پر جمہوری سیٹ اَپ آجائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام آئندہ چند روز میں کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن وزیراعظم شہباز شریف کو گورننگ بورڈ تشکیل دینے کی درخواست بھجوائیں گے۔ بورڈ آئین 2014 کے مطابق پیٹرن گورننگ بورڈ میں اپنے دو نمائندے نامزد کریں گے ان کے ساتھ گورننگ بورڈ میں 4 منتخب ریجنل اور 4 محکموں کےنمائندے موجود ہوں گے۔
مینجمنٹ کمیٹی پیٹرن کی جانب سے دئیے گئے 120 روز کے وقت سے پہلے بورڈ میں جمہوری عمل بحال کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے، ملکی کرکٹ میں تقریبا 5 برس بعد جمہوری عمل کی بحالی کے لیے مینجمنٹ کمیٹی نے نصف سے زائد ڈسٹرکٹس میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد بورڈ میں منتخب نمائندوں کو لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں: سفارشیں پی سی بی آفیشلز کی ملازمتیں بچانے لگیں
بورڈ کے الیکشن کمیشن نے 23 روز میں ملک کی 60 ڈسٹرکٹس اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز میں انتخابی عمل مکمل کرلیا ہے۔احسان مانی اور رمیز راجہ کے دور میں کلب رجسٹریشن کے حوالے سے بہت سے اخراجات اور دعوؤں کے باوجود عملی طور پرکچھ نہیں ہوسکا تھا۔
اسلام آباد ریجن سے شکیل شیخ، بہاولیور سے طارق سرور، پشاور سے گل زادہ، حیدر آباد سےمیر سلمان تالپور، لاڑکانہ سے لالہ تنویر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔ راولپنڈی میں بھی انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ لاہور سے خواجہ ندیم احمد کے مقابلے میں کسی نےکاغذات جمع نہیں کرائے، ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔