آرمی چیف کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کشمیریوں کی حمایت کا عزم

پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کور نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔


جنرل عاصم منیر نے آگے کی پوزیشنوں پر افسران اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں، ثابت قدم رہیں اور انتہائی خلوص اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کریں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلسل چوکسی، قابل ذکر آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔

Load Next Story