سعودیہ نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلیے دو ارب ڈالر دینے کی تصدیق کردی

یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر امداد کے لیے بات چیت جاری ہے جس کے بعد آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول میٹنگ اور معاہدہ ہوگا

(فوٹو : فائل)

سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کی تصدیق کردی جب کہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر آمد کی توقع ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تاخیر کے شکار اسٹاف سطح کے معاہدے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کی تصدیق کردی ہے جبکہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوگا۔


یہ پڑھیں : سعودی عرب سے دو ارب ڈالرکی فنانسنگ کا گرین سگنل مل گیا، وزارت خزانہ

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی تصدیق کے بعد اب یو اے ای سے فنانسنگ باقی ہے، یو اے ای سے گرین سگنل ملتے ہی معاملہ آگے بڑھ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای سے معاہدے کے بعد آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول میٹنگ اور معاہدہ ہوگا، چین، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر سمیت مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں، کوئی آپشن نہیں چھوڑ رہے۔
Load Next Story