قرعہ اندازی نہیں ہوگی درخواستیں دینے والے تمام عازمین حج پر جائیں گے وزیرخزانہ

حج کے لیے مختص کوٹہ سے تقریباً 37 ہزار زائد درخواستیں موصول ہوئیں،اسحاق ڈار

فوٹو فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں سال حج کے لیے قرعہ اندازی نہیں ہوگی، درخواستیں دینے والے تمام عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا۔

وفاقی وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں سال حج کےلیے ریگولراسیکم کے تحت 44190عازمین کا کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے ملک بھر سے کوٹہ سے تقریباً 37 ہزار زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ مجموعی طور پر 72869 افراد نے درخواستیں جمع کرائیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی نہیں ہوگی بلکہ درخواستیں دینے والے تمام عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا۔


وزیرخزانہ نے کہا کہ اس کےلیےاضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔

اس موقع پر وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکورنے کہا کہ وزیراعظم اور وزیرخزانہ کے اس فیصلے پر تمام عازمین حج کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

 
Load Next Story