ندا ڈار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر
مارک کولز ہیڈ کوچ، سلیم جعفر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بن گئے
ندا ڈار کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کپتان جبکہ مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مارک کولز 2 سالہ کنٹریکٹ پر مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کو ویمن سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھ کمیٹی میں اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال اور محتشم راشد بھی شامل ہوں گے۔
سلیم جعفر ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ توفیق عمر کو بیٹنگ کوچ اور محتشم راشد کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مارک کولزاس سے قبل 2017 سے 2019 تک پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کے دور میں ٹیم نے کئی کامیابیاں حاصل کیں۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے نئے تقرریوں کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندا ڈار ایک تجربہ کار کھلاڑی ہے جبکہ مارک کولز کا خواتین کی کرکٹ کوچنگ میں اچھا ٹریک ریکارڈ ہے اور سلیم جعفر بین الاقوامی تجربے سے مالا مال ہیں، ان تینوں کا امتزاج ہماری خواتین پلیئرز کو اعلیٰ معیار کا بین الاقوامی کرکٹر بننے میں مدد دے گا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ندا ڈار کی کپتانی، مارک اور سلیم جعفر کی رہنمائی میں پاکستان ویمن ٹیم کامیابی کی منازل طے کرے گی۔
ندا ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر فخر ہے۔ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور میں آنے والے ایونٹس میں ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ ذمہ داری سونپنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، ٹیم کو آگے لے جانے کی پوری کوشش کروں گی۔
ندا ڈار نے بسمہ معروف کی بطور کپتان ٹیم کیلئے خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ انکی میراث کو جاری رکھتے ہوئے اسی جذبے اور عزم کے ساتھ ٹیم کی قیادت کریں گی۔
ندا ڈار نے کہا کہ آنے والا سیزن مشکل ہونے والا ہے لیکن ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں میں دلچسپ ٹیلنٹ موجود ہے، جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ کورس کے دوران اس میں نمایاں بہتری آئے گی اور ٹیم کو مضبوط پرفارمنس پیش کرنے میں مدد ملے گی، بطور کپتان میرا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ معیاری کرکٹر بن سکیں۔