کراچی اہلسنت و الجماعت رہنما کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ملزمان کو جعفر طیار اور رضویہ سے گرفتار کیا گیا، سابق رکن پارلیمنٹ کا گن مین بھی شامل ہے، ترجمان اہل سنت و الجماعت
نیو کراچی میں اہلسنت و الجماعت کے رہنما سلیم کھتری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اہلسنت و الجماعت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واردات میں سابق رکن پارلیمنٹ کا گن مین بھی شامل ہے، ملزمان کو جعفر طیار اور رضویہ سے گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق مذہبی فرقہ پرست گروہ سے ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان فرقہ پرست گروہ کی ''زینبیون بریگیڈ'' سے منسلک ہیں جبکہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے لیے مختلف ٹیمیں شہر میں موجود ہیں، زیر حراست ملزمان نے عسکری تربیت پڑوسی ملک سے حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ نیو کراچی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پان کی دکان پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر اہلسنت و الجماعت کے قانونی مشیر سلیم کھتری کو قتل کردیا تھا، انہیں جسم کے مختلف حصوں پر 6 گولیاں لگی تھیں۔
دریں اثنا اہلسنت و الجماعت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان پر ایکسپریس نے ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف عثمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس حوالے سے نوکمنٹس کہتے ہوئے نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی۔