کراچی میں بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم
عسکری پارک کے قریب فائرنگ کا واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا، لیاری گینگ وار کے احمد مگسی کیخلاف مقدمہ درج
عسکری پارک کے قریب فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے کا معاملہ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا۔
پی آئی بی پولیس نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے احمد علی مگسی سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف سپروائزر سدھیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 99 سال 2023 بجرم دفعات 385 اور 324 چونتیس کے تحت درج کرلیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق مدعی نے بیان دیا ہے کہ پروجیکٹ فائرنگ میں کے واقعہ میں 2 سیکیورٹی گارڈز کے زخمی ہونے کی اطلاع مالک محمد جاوید کو بذریعہ موبائل فون دی تو انہوں نے بتایا کہ ابھی انٹرنیشنل نمبر سے کال آئی اور اپنا نام احمد علی مگسی بتایا اور کہا کہ پی آئی بی کالونی میں ہوتا ہوں اور ابھی میں نے آپ کے پروجیکٹ پر حملہ کیا ہے۔
مدعی کے مطابق فون کال پر مزید کہا گیا کہ آپ مجھے 5 کروڑ روپے اور فیلٹ دے دو اگر آپ ایسا نہیں کرو گے تو اپنی کارروائی جاری رکھوں گا اور پروجیکٹ پر دستی بم بھی مارونگا آپ مجھ سے رابطہ کریں اور اس کے بعد فون کاٹ دیا۔
پولیس نے مدعی سدھیر کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کی شام کو افطار کے وقت پی آئی بی کالونی میں پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب زیر تعمیر پروجیکٹ کے باہر حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈز بیٹھے تھے کہ اس دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی گارڈز 59 سالہ لیاقت اور 27 سالہ یاسر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے ۔