چھ فٹ لمبے نوجوان کے خاندان کے تمام افراد پستہ قد

پِیٹ موٹزنگو اپنے خاندان میں طویل قد والے ہیں جبکہ بقیہ تمام افراد بونے پن کے شکار ہیں

پِیٹ موٹزنگوکا قد 6 فٹ کے لگ بھگ ہے لیکن اس کے بقیہ اہلِ خانہ پستہ قد ہیں۔ فوٹو: ڈیلی میل

امریکہ میں ایک گھرانہ ایسا ہے جس کے تمام افراد پستہ قد ہیں اور بونے قرار پائے ہیں جبکہ ان کے گھر کا ایک فرد پورے چھ فٹ قد کا حامل ہے۔

پِیٹ موٹزنگو کا قد چھ فٹ ہے اور وہ کبھی کبھارخود کو اس خاندان میں اجنبی سمجھتے ہیں لیکن ان کا خاندان ایک عرصے سے ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان کے گھرانے کے ہربالغ فرد کا قد 4 فٹ 10 انچ سے کم ہے جو طبی طور پر بونا پن کے زمرے میں شامل ہیں۔



پِیٹ کے والدین، وِکی اور ڈیرل، جبکہ ان کے بہن بھائی جینیفر، اینڈریو سب پستہ قامت ہیں اور اجنبی افراد کے مذاق کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ تاہم کبھی کبھی وہ سوچتے ہیں کہ ان کا قد بھی چھوٹا ہوتا تاکہ وہ اپنے خاندان کے فرد ہی معلوم ہوتے۔ کبھی کبھی وہ خود کو قصوروار بھی سمجھتے ہیں۔


پیٹ کہتے ہیں کہ باہرجانے پر ہمیشہ لوگ ان کے اہلِ خانہ کا ٹھٹھا اڑاتے ہیں اور وہ ہمہ وقت لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ وہ اپنی والدہ وکی سے کہتے ہیں کہ 'اے کاش وہ بھی بونے ہوتے۔'

تاہم پیٹ نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے پستہ قد بھائی اینڈریو سے ایک عرصے تک حسد کرتے رہے۔ اینڈریو کئی مرتبہ ریڑھ کی ہڈی کی جراحی اور سانس میں دقت کی باعث ہسپتال میں داخل رہے اور انہیں خصوصی توجہ ملتی رہی لیکن پیٹ کو یہ پیار اور توجہ نصیب نہ ہوا۔



دوسری جانب اینڈریو خود پیٹ سے جلتے رہے ہیں کیونکہ وہ نارمل ہے، سارے کام کرسکتا ہے، تندرست ہے اور لمبے قد کا مالک بھی ہے۔ تاہم بونے قد کے گھروالوں کو جلد ہی احساس ہوگیا کہ خود نارمل پیٹ کے مسائل بھی ہیں۔ کئی مرتبہ اہلِ خانہ پارک اور جھولوں میں جاتے ہیں تو پستہ قد گھرانوں کو اجازت نہیں ملتی اور وہاں پیٹ تنہا جاتے ہوئے اداس ہوجاتا ہے۔

سب سے بڑھ کر اپنے اہل خانہ سے عوامی سلوک اور مذاق اڑانے سے اسے ہمیشہ دکھ ہوتا ہے اور وہ ڈپریشن میں رہتا ہے۔ تاہم اب اینڈریو کے ساتھ ملکر وہ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہیں اور دنیا بھر میں مشہور بھی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story