اینٹی کرپشن نے ریسکیو 1122 میں مبینہ کرپشن کی انکوائری بند کردی
ٹھیکیداروں کو نوازنے اور بوگس کمپنیوں کے ذریعے ادویات کی خریداری پر انکوائری عدم شواہد کی بنیاد پر بند کی گئی، ذرائع
اینٹی کرپشن نے ریسکیو 1122 میں مبینہ کرپشن کی انکوائری بند کردی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ریسکیو 1122 میں مبینہ کرپشن کی انکوائری شواہد کی عدم دستیابی کے باعث بند کی گئی ہے۔محکمے نے ریسکیو 1122 میں مبینہ کرپشن اور اختیارت کے ناجائز استعمال کی انکوائری 2019ء میں شروع کی تھی۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر سمیت دیگر افسران کے خلاف تحقیقات کی جا رہی تھیں اس دوران اینٹی کرپشن نے ڈی جی ریسکیو 1122 سمیت دیگر افسران کو متعدد بار طلب بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ ریسکیو 1122 میں پرنٹنگ کے لیے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے اور بوگس کمپنیوں کے ذریعے ادویات کی خریداری کی مد میں گھپلوں کی انکوائری کی جاری تھی، جو کہ اب عدم شواہد کی بنیاد پر بند کردی گئی ہے۔