ٹی20 میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی
اکمل برادران نے منفی ریکارڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی20 میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عمر اکمل کا نام سرفہرست ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل سال 2009 میں ڈیبیو کیا اور 79 اننگز میں سب سے زیادہ 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی اعزاز اپنے نام کیا، اس فہرست میں شاہد آفریدی کا دوسرا نمبر ہے تاہم وہ 90 اننگز میں 8 مرتبہ ڈک پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
اسی طرح دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل کے بڑے بھائی اور سابق وکٹ کیپر بلےباز کامران اکمل کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے 53 اننگز میں 7 بار جبکہ چوتھے نمبر پر پروفیسر محمد حفیظ ہیں جو اس اعزاز میں کامران اکمل کے ہم پلہ ہیں۔
مزید پڑھیں: عمر اکمل کو اسکواڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا، بھائی کامران برہم
فہرست میں پانچواں نمبر فاسٹ بولر عمر گل کا ہے وہ 27 اننگز میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔