اسکاٹ لینڈ میں حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے پاکستانی کو 20 سال قید
پاکستانی شہری کاشف انور نے حاملہ بیوی کو پہاڑی سے دھکا دیکر قتل کردیا تھا
اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی شہری کاشف انور نے اپنی حاملہ بیوی فوزیہ جاوید کو پہاڑی سے دھکا دیکر قتل کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی عدالت نے پاکستانی شہری 29 سالہ کاشف انور کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنا دی۔
ملزم پر الزام تھا کہ طلاق مانگنے پر اپنی حاملہ بیوی 31 سالہ فوزیہ جاوید کو بہانے سے سیاحتی علاقے میں لے گیا اور موقع دیکر ایک پہاڑی سے دھکا دیدیا۔ فوزیہ جاوید کی اونچے مقام سے گرنے پر موت واقع ہوگئی۔
ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اہلیہ کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا لیکن یہ غلط ہے کہ میں نے قتل کیا بلکہ وہ پاؤں پھسلنے سے نیچے گری۔
تاہم عدالت میں پیش کیے گئے شواہد اور عینی شاہدین کے بیان کی روشنی میں ایڈنبرا کی ہائی کورٹ نے ملزم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔