حکومت الیکشن آئینی وقت پر کرائے اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے سینیٹر مشاہد حسین

حکومت دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے تو پھر پی ٹی آئی سے بات چیت کرنے میں کیا مسئلہ ہے، لیگی سینیٹر

فوٹو : فائل

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت سے آئینی وقت پر انتخابات کروانے اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کا مطالبہ کردیا۔


سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے تو پھر پی ٹی آئی سے بات چیت کرنے میں کیا مسئلہ ہے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ کوئی کال آئے بغیر ہی پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع کردے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم مودی سے بات کرسکتے ہیں تو آپس میں کیوں بات نہیں کرسکتے، حکومت غیر ضروری لڑائیوں میں وقت ضائع کیے بغیر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے اور آئینی معاملات پر بات چیت کریں'۔
Load Next Story