میکسیکو 75 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

زلزلے کا مرکز میکسیکو کی مغربی ریاست گوریرو کے ساحلی علاقے میں 31 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، حکام فوٹو: فائل

میکسیکو میں 7 اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز میکسیکو کی مغربی ریاست گوریرو کے ساحلی علاقے میں 31 کلو میٹر زیر زمین تھا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ مقامی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7 تھی تاہم امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ اس کی شدت 7.5 تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم انتظامیہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Load Next Story