قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

قومی بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

سیونگ اکاوٴنٹس پر سالانہ شرح منافع 18.50 فیصد مقرر  کی گئی ہے، ( فوٹو؛ فائل )

حکومت نے شرح سود میں اضافے کے بعد قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں بھی اضافہ کردیا ہے، نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہو گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہدا فیملی ویلفیئر پر شرح منافع بڑھا کر 16.56 فیصد کردی گئی ہے، سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع 18.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔


پنشنرز اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 16.56 فیصد کردی گئی ہے، اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع کو بڑھایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر اِنکم سرٹیفکیٹس پر ایک کروڑ پر 1 لاکھ 7 ہزار روپے منافع ملے گا، اس کے علاوہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story