سیاسی صورت حال کے باعث وزیر خزانہ کا دورہ امریکا منسوخ

اسحاق ڈار اور ایاز صادق کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن روانہ ہونا تھا

(فوٹو فائل)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق کا دورۂ امریکا سیاسی صورت حال کے باعث منسوخ ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار اور ایاز صادق کو واشنگٹن کے دورے پر روانہ ہونا تھا جہاں وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی۔

علاوہ ازیں اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف اور امریکی حکام سے سائیڈ لائن پر میٹنگ بھی شیڈول تھی جبکہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف حکام کو اسٹاف لیول معاہدے کے حوالے سے اعتماد میں لیتے تاہم اب سیاسی صورت حال کی وجہ سے دورے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
Load Next Story