کراچی عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق 43 کو بچا لیاگیا
آگ بجھانے کی کارروائی کے وقت قریبی عمارتوں کو خالی کرایا گیا، ریسکیو اہلکار شیشے توڑ کر داخل ہوئے، کولنگ کا عمل جاری
نیو چالی کی جنریٹر مارکیٹ میں کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ میں کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔
آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ تین افراد بے ہوش ہو گئے ۔ اس دوران خواتین سمیت 43 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں 10 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اورباؤزر نے حصہ لیا۔ بے ہوش ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ بجانے کی کوششوں کے دوران آگ بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا گیا تھا۔ آتش زدگی کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جلتی عمارت سے نکلنے والا دھواں کئی کلومیٹر دور سے نظر آ رہا تھا۔
آگ لگنے کے وقت عمارت میں کئی افراد پھنسے ہوئے تھے، جنہیں ریسکیو اہل کاروں نے شیشے توڑ کر عمارت میں داخل ہوکر بچایا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے شخص کی لاش جھلسی ہوئی ملی، جس کی شناخت 46 سالہ علی اصغر ولد برہان الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ مرنے والا شخص اسی عمارت میں کام کرتا تھا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پائے جانے کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنریٹر مارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کا بہتر انتظام کیا جائے اور جانی و مالی نقصان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔