آج بھی معیاری فلم بنانے کا خواہشمند ہوں حبیب
اسکرپٹ تیار کر رکھا ہے ، جیسے ہی وسائل ملے فلم شروع کردوں گا، لیجنڈ اداکار
ماضی کے نامور ہیرو اداکار حبیب نے کہا ہے کہ وہ آج بھی ایک معیاری فلم بنانے کے خواہشمند ہیں جس کے لیے ایک اسکرپٹ بھی تیار کر رکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیسے ہی وسائل ملے فلم شروع کردونگا۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اداکاری کے ساتھ پروڈیوسر کی حیثیت سے ''بزدل'' ، ''پردیس'' سمیت دیگر کامیاب فلمیں بنانے کا تجربہ ہے، اس لیے فلمسازی میرے لیے کوئی نیا تجربہ نہیں ہوگا۔ حبیب نے کہا کہ دراصل ہم نے فلم انڈسٹری کے لیے کبھی پلاننگ کی ہی نہیں تھی،بس ہم نے صرف کام چلاتے رہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کو اس نہج پر پہنچانے کے بہت سی وجوہات ہیں ، مگر ان کا تذکرہ کرنے کی بجائے مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا ۔
اس وقت ضرورت یہ ہے کہ فلم انڈسٹری کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے ان سے تجاویز لینے کے ساتھ وہ فلم میکنگ میں آنیوالے نئے لوگوں کی رہنمائی بھی کریں ۔فلم انڈسٹری میں آج چار سے پانچ فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوجائیں تو فلم میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کا تانتا بندھ جائیگا۔