بالی ووڈ میں بطور اداکار مجھے سنجیدہ نہیں لیا گیا بوبی دیول کا شکوہ

اسٹارڈم زیادہ دیر نہیں چلتی، میں ایک اسٹار تھا، بوبی دیول

(فائل فوٹو)

بھارتی لیجنڈری اداکار دھرمندر کے بیٹے بوبی دیول کا کہنا ہے کہ انہیں انڈسٹری میں بطور اداکار کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 54 سالہ بابی دیول کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے 28 سالہ کیرئیر میں کئی ناکامیاں دیکھیں مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

بالی ووڈ میں اپنے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بوبی کا کہنا تھا کہ وہ ایک اسٹار ہوا کرتے تھے مگر اسٹارڈم زیادہ دیر تک نہیں چلتی وہ اداکار ختم ہو گیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Bobby Deol (@iambobbydeol)





بوبی دیول نے شکوہ کیا کہ انڈسٹری میں انہیں بطور اداکار سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات جانتے تھے کہ ان کے پاس صلاحیت ہے لیکن کسی نے انہیں موقع نہیں دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے لئے جن پراجیکٹس کا انتخاب کیا وہ ان کے کام نہیں آسکے جس کے بعد انہوں نے بطور اداکار خود پر مزید محنت کی۔







View this post on Instagram


A post shared by Bobby Deol (@iambobbydeol)




یاد رہے کہ اپنی فلم بادل سے مشہور ہونے والے بوبی دیول حال ہی میں اپنی فلم 'Love Hostel' میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔
Load Next Story