پاکستان کے 2 بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری

ایس ایف ڈی نے پاکستان کے مہمند ملٹی پرپز ڈیم پراجیکٹ کے لیے 240 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں

ایس ایف ڈی نے پاکستان کے مہمند ملٹی پرپز ڈیم پراجیکٹ کے لیے 240 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں (فوٹو فائل)

پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے۔

ایس ایف ڈی کی جانب سے پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے، چینی ہائیڈرو پاور کمپنیاں پاکستان میں ان دو بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں مصروف ہیں، ان سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔


گوادر پرو کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کے مہمند ملٹی پرپز ڈیم پراجیکٹ (یم ایم ڈی پی ) کے لیے240 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

قومی اقتصادی کونسل (ایکنک)کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دیامر بھاشا پاور جنریشن پراجیکٹ(ڈی بی پی جی پی)کی منظوری دے دی ہے۔
Load Next Story