10 سیمنٹ ساز اداروں 19 بیوریجز و فوڈ کمپنیز میں ٹیکس افسران تعینات
آرٹی اوز ایل ٹی او اور آئی اینڈ آئی کے چیف کمشنرز کو باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس بے ممکنہ قاعدگیوں پر قابو پانے ریونیو کی مانیٹرنگ کیلیے 10سیمنٹ ساز اداروں اور 19بیوریجز وفوڈز کمپنیوں میں ٹیکس افسران تعینات کر دیے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے متعلقہ آرٹی اوز ایل ٹی او اور آئی اینڈ آئی کے چیف کمشنرز کو باقاعدہ احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں جس کے مطابق سیمنٹ فیکٹری پر ٹیکس افسران کو تعینات کردیاہے جو ان اداروں میں خرید وفروخت کے ڈیٹا کی نگرانی کریں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے یہ اقدام سیلزٹیکس ایکٹ مجریہ 1990 کی شق 240 بی کے تحت کیاہے، مذکورہ سیکشن کے تحت ٹیکس حکام کو کمپنیاں کی اسٹاک چیکنگ یا ریکارڈ تک رسائی کا اختیار ہے، ایف بی آرکو شبہ ہے کہ حال ہی میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھنے کے بعد سیمنٹ ساز اداراے بیوریج اور فوڈ کمپنیاں اصل ٹیکس ظاہر نہیں کررہی ہیں۔
ایف بی آر نے جن سیمنٹ ساز اداروں میں ٹیکس حکام تعینات کیے ہیں ان میں فیکٹو سیمنٹ لمیٹڈ، ذیل پاک سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ، پاور سیمنٹ لمیٹڈ، دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کراچی،دیوان سیمنٹ ہتار،اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ، ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، لکی سیمنٹ لمیٹڈ اور چیراٹ سیمنٹ فیکٹری شامل ہیں جبکہ فوڈ اینڈ بیوریجز کی19مقامی وکثیرالقومی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ اور بیوریجز اینڈ فوڈ فیکٹریوں میں تعینات ہونے والے ٹیکس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سینئر آفیسر کی نگرانی میں ابتدائی طور پر تمام اسٹاک کی کاؤنٹنگ کویقینی بنائیں۔