ای سی سی کا اجلاس حج انتظامات کیلیے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منظور
ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، حج انتظامات کی منظوری دیدی گئی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے رواں سال کے حج انتظامات کیلیے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔
ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس سال حج کیلیے درخواست دینے والے تمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
وزارت نے حج پالیسی 2023، ریگولر حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد، ریگولر اور اسپانسر شپ حج اسکیموں کے تحت غیر استعمال شدہ کوٹہ اور مالی ضروریات کی تفصیلات پیش کیں۔
ای سی سی نے بحث کے بعد حج اسکیم-2023 کے انتظامات وطریقہ کار کی منظوری دیدی اور فیصلہ کیا کہ باقاعدہ حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی 72 ہزار 869 درخواست گزاروں کی تمام درخواستوں کو بغیر ووٹنگ کے کامیاب قرار دیا جائے گا۔
ای سی سی نے حج کے لیے 163 ملین ڈالر کی اضافی مالیاتی ضرورت کی بھی منظوری دی۔