بیساکھی میلہ میں شریک بھارتی سکھ شہری دل کے دورے کے سبب انتقال کرگیا

میت واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی

فوٹو ایکسپریس

بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے آئے بھارتی شہری جوگندر سنگھ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگیا، جس کی میت واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 65 سالہ جوگندر سنگھ بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے علاقہ تیج بہادر نگر کا رہائشی تھا، متوفی بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے 9 اپریل کو واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان پہنچا۔


حکام کے مطابق جوگندر سنگھ گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے بلاک پانچ، کمرہ نمبر 252 میں رہائش پذیر تھا کہ اچانک اسے دل کی تکلیف ہوئی جوجان لیوا ثابت ہوئی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب نے جوگندر سنگھ کی موت کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے۔

جوگندر سنگھ پارٹی لیڈر سردار امرجیت سنگھ کے جتھے میں شامل یاتریوں میں سے ایک تھا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے عملے نے بھارتی شہری کی ہارٹ اٹیک سے موت بارے اعلی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ جوگندر سنگھ کی ڈیڈ باڈی واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت بھجوانے کی غرض سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Load Next Story