پی آئی اے پائلٹس کو مارچ کی تنخواہ نہ مل سکی

ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے اکاؤنٹس سے ایک ارب 40کروڑ روپے کی وصولی سے مالی بحران پیدا ہوا

ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے اکاؤنٹس سے ایک ارب 40کروڑ روپے کی وصولی سے مالی بحران پیدا ہوا

فنڈز نہ ہونے کے سبب پی آئی اے کے افسران بشمول پائلٹس اورفضائی عملے کو مارچ کی تنخواہ نہ مل سکی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین اور فضائی عملہ تنخواہوں سے محروم ہے، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کے پے گروپ 5سے10کے افسران سمیت پائلٹس اور فضائی عملے کو مارچ کی تنخواہ تاحال نہ مل سکی۔


ماہ رمضان کے آخری عشرے کے باوجود تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرملازمین و افسران میں تشویش پائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے اکاؤنٹس سے ایک ارب 40کروڑ روپے کی وصولی جبکہ وزیرخزانہ کی جانب سے30کروڑ کی رقم جمع کروانے کے سبب مالی بحران پیدا ہوا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس کی مد میں مزید 1ارب 70کروڑاگلے ہفتے تک جمع کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story