پہلے آم کھائیں پیسے بعد میں دیں بھارتی پھل فروشوں کی پیشکش

بھارت کے مشہور آم الفانسو کی قیمت اس سال تین گنا زائد ہے جسے اب قسطوں پر بھی خریدا جاسکتا ہے

بھارت میں آم اب کریڈٹ کارڈ قسطوں پر فروخت ہورہے ہیں جن میں الفانسو آم قابل ذکر ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی پھل فروشوں نے قسطوں پر موبائل فون کی طرح اب مہنگے آم بھی قسطوں پر بیچنا شروع کر دیے ہیں۔

ان آموں میں الفانسو بہت مشہور ہے جس کی فصل مارچ میں تیار ہوگئی ہے لیکن آج اس کی قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں تین گنا زائد ہے۔ یہی وجہ ہے اب آم کھا کر اس کی رقم بعد میں ادا کی جاسکتی ہے۔


گروکرپا انجمن برائے پھل فروشان کے سربراہ گورو سیناس نے کہا کہ جب لوگ قسطوں پر برقی آلات خرید سکتے ہیں تو خاص آم بھی اقساط میں بیچے جا سکتے ہیں۔



بھارت میں دیوگڑھ اور رتناگری کے الفانسو آم اپنے بہترین ذائقے کی بنا پر دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ ریٹیل میں یہ 800 سے 1300 بھارتی روپے فی کلوگرام پر فروخت ہو رہے ہیں اور اس وقت ان کی قیمت تین گنا زیادہ ہے۔ اب خریدار کریڈٹ کارڈ سے آم خرید کر رقم تین یا چھ اقساط میں ادا کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ اسکیم صرف 5000 روپے کے آم خریدنے والوں کے لیے ہیں۔ تاہم یہ سہولت موجود ہے کہ ایک ساتھ چار افراد مل کر 5000 روپے کے آم خرید سکتے ہیں۔
Load Next Story