سانگلہ ہل سے اغوا کے بعد کراچی لائی گئی 3 سالہ بچی فیصل آباد میں والدین سے جاملی

بثی کو اس کے پھوپھا نے اغوا کیا تاہم پولیس کی جانب سے اس کا کھوج لگانے پر ملزم بچی کو ٹرین میں بٹھا کر فرار ہو گیا۔

پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے سندھ پولیس سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

سانگلہ ہل سے اغوا کے بعد کراچی لائی گئی 3 سالہ بچی فیصل آباد میں اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ گئی، والدین اور بچی کے اس ملاپ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 8 اپریل کو فیصل آباد کے نواحی علاقے سانگہ ہل سے 3 سالہ سناہل کو اس کا پھوپھا عابد نے 2 ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر کے کراچی لے آیا، لڑکی کے والدین کی شکایت پر پولیس نے موبائل فون کی مدد سے ملزمان کا کراچی میں کھوج لگالیا، اپنا بھانڈا پھوٹنے پر ملزمان بچی کے ہاتھ پر اس کے والدین کا موبائل نمبر لکھ کر اسے فیصل آباد جانے والی ٹرین میں بٹھا کر فرار ہو گئے۔ ٹرین کے مسافروں اور ریلوے پولیس نے موبائل نمبر کے ذریعے بچی کے والدین سے رابطہ کیا اور پھر ریلوے پولیس نے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔


بچی آج صبح فیصل آباد اسٹیٹشن پہنچی تو ریلوے پولیس، پنجاب پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اہلکاروں نے سناہل کی ملاقات اس کے والدین سے کرائی تو رقت آمیر مناظر دیکھنے میں آئے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اہلکاروں نے بچی کو ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا اورپھر قانونی کارروائی کے بعد سناہل کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے بچی کے والدین مزمل کی مدعیت میں ملزم عابد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے سندھ پولیس سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔
Load Next Story