مائیکل جورڈن کے آخری چیمپئن شپ سیزن میں پہنے جوتے کروڑوں میں فروخت
باسکٹ بال اسٹار نے 1997-98 میں شکاگو بلز کے ساتھ اپنے آخری سیزن کے دوران پہنا تھا
امریکی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کے پہننے والے جوگرز 2.2 ملین ڈالر یعنی (63 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد) میں ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جارڈن کے دستخط شدہ جوتے کا سوتھبی نامی ادارے نے تخمینہ لگایا تھا کہ 2 سے 4 ملین ڈالر میں فروخت ہوجائیں گے۔
منگل کو فروخت ہونے والے جوتوں کو باسکٹ بال اسٹار نے 1997-98 میں شکاگو بلز کے ساتھ اپنے آخری چیمپئن شپ سیزن کے دوران پہنا تھا۔
اس سے قبل باسکٹ بال لیجنڈ کی جرسی جو 1998 کے این بی اے فائنلز میں پہنی تھی وہ 2022 میں 10.1 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: مائیکل جورڈن کے پہلے میچ کا غیراستعمال شدہ ٹکٹ کروڑوں میں فروخت
سوتھبی کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ مائیکل جارڈن کی اشیاء کا آج بھی ریکارڈ مالیت میں فروخت ہونا باسکٹ بال میں آج بھی انکی حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2021 میں مائیکل جورڈن کے نائیکی کے پرانے جوتے لاس ویگاس میں نیلامی کے دوران 1.47 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے تھے۔