امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلیے تحریری ضمانت ملنے کا امکان
امارات سے فنانسنگ kiliy معاملات فائنل ہوچکے ہیں، گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو تحریری ضمانت مل جائیگی، ذرائع
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے رواں ہفتے ہی تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کے واشنگٹن میں سالانہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی سائیڈ لائن میٹنگز کے دوران اس سلسلے میں آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں۔ یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے وزیراعظم آفس اور وزیرخزانہ نے دوست ممالک سے درخواست کی تھی۔