سیارہ مریخ کا سب سے تفصیلی تھری ڈی نقشہ تیار
5.7 ٹیرا پکسل کے ہائی ریزولوشن نقشے میں گڑھوں اور دیگر زمینی خدوخال کو تفصیل سے دیکھا جاسکتا ہے
امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک لاکھ سے زائد تصاویر پر سیارہ مریخ کا نہایت تفصیلی نقشہ جاری کیا ہے جو اب تک سرخ سیارے کی سطح کا سب سے تفیصلی نقشہ بھی ہے۔
ناسا کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کیل ٹیک) کے ماہرین نے استعمال کیا ہے۔ اس میں ایک پکسل 16 فٹ یا 5 میٹر کو دکھاتا ہے اور اسے قریباً مکمل نقشہ قرار دیا گیا ہے۔
ناسا کے شاندار مارس ریکونیسنس آربٹر(ایم آراو) کا شکریہ جس نے مسلسل 17 برس تک مریخی نچلے مدار میں رہ کر 99.5 سیارے کی تفصیلی نقشہ کشی کی ہے۔ جب ڈجیٹل تصاویر کو جوڑا گیا تو کل 5.7 ٹریلیئن پکسل بنے جس میں مریخی سطح کی 5 میٹر سطح یا کسی بھی نقش کو آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے
دوسری جانب یہ مریخ کا سب سے واضح اور صاف سطحی نقشہ بھی ہے۔ نقشہ ایک گھومتے ہوئے گولے سے شروع ہوتا ہے لیکن زوم کرتے وقت کبھی کبھی تصاویر پھٹ جاتی ہے۔ لیکن زوم ان کرتے ہوئے آپ پہاڑیاں، گھاٹیاں، گڑھے اور ہموار میدان بہت تفصیل سے دیکھ سکتے ہیں۔
ایک مقام پر یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ گویا مریخ پر کھڑے ہیں اور اطراف میں ناہموار خدوخال موجود ہیں۔ لیکن اگرآپ صرف اہم مقامات کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے شارٹ کٹ نیچے کی جانب موجود ہیں۔
اس کے علاوہ کیوروسٹی، اوپرچیونٹی، اسپرٹ اور پریزرورینس روور (مریخی گاڑیوں) کے مقامات کو دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ سہولت بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ جہاں جہاں سے یہ خلائی گاڑیاں گزری ہیں وہ راستے بھی نوٹ کئے جاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں مریخ کا مشہور پہاڑ اولمپس بھی آپ کا منتظر ہے۔
واضح رہے کہ اس نقشے کی تیاری میں کسی ممکنہ غلطی سے بچنے کے لیے بطورِ خاص الگورتھم بنایا گیا ہے۔ اسی الگورتھم نے تصاویر کو جوڑ کو ایک کرے کی شکل دی ہے۔ بلاشبہ یہ ایک شاندار کاوش ہے۔
مریخ دیکھنے کے لیے اس ویب سائٹ پر یہاں کلک کیجیے۔