غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ڈی ایس پی مردان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ڈٰی ایس پی مردان رجب علی پر اسمگلروں سے رشوت لینے اور شہریوں کو حبس بیجا میں رکھ کر تاوان لینے کے بھی الزامات ہیں۔

احتساب عدالت نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید احمد کا بھی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ فوٹو؛ایکسپریس

احتساب عدالت نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ڈی ایس پی مردان رجب علی اور ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید احمد کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ڈی ایس پی رجب علی کو گزشتہ روز گرفتار کرکے آج احتساب عدالت پیش کیا جہاں پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر غیرقانونی اثاثے بنانے، اسمگلروں سے رشوت لینے اور شہریوں کو حبس بیجا میں رکھ کر تاوان لینے کے الزامات ہیں۔

احتساب عدالت نے ملزم رجب علی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا جب کہ غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار ڈائریکٹرصوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) جاوید احمد کا بھی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔
Load Next Story