ای سی سی کا آج اجلاس طلب 6 نکاتی ایجنڈے پرغور ہوگا
انٹیلی جنس بیوروکو 84 کروڑ کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی
ای سی سی کا آج اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پرغور ہوگا۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) آج رواں مالی سال کیلئے84 کروڑ20 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری اورالیکٹرک بائیک اور الیکٹرک رکشہ کیلئے وزارت صنعت و پیداوارکو فنانسگ فسیلٹی فراہم کرنے کی منظوری دینے سمیت 6نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کا اجلاس آج جمعرات کو صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا ہے، اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو رواں سال کیلئے26کروڑ، دس لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں، موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
اجلاس میں افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک تک زمینی راستے سے تجارت کیلئے انگور اڈہ کو مجاز لینڈ روٹ سٹیشن قرار دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ای سی سی کو این اے پی ایچ ڈی اے کی کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی جائے گی۔