کراچی میں سینئر صحافی حامد میر کی گاڑی پر فائرنگ زخمی حالت میں اسپتال منتقل

حامد میر کراچی ایئرپورٹ سے اپنے دفتر جارہے تھے کہ ناتھا خان پل کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی

فائرنگ کے نتیجے میں حامد میر کو 3 گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو:فائل

ناتھا خان پل کے قریب نامعلوم افراد نے سینئر صحافی حامد میر کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافی حامد میر کراچی ایئرپورٹ سے اپنے دفتر جارہے تھے کہ ناتھا خان پل کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حامد میر کو 3 گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


حامد میر پر حملے کی سیاسی، مذہبی اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے، پاک فوج کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام پر ڈالنے کو افسوسناک اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حامد میر کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں اور حملے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

واضح رہے کہ حامد میر سابق صدر پرویز مشرف کی کراچی آمد کے موقع پر کوریج کےلئے کراچی پہنچے تھے اور ایئرپورٹ سے اپنے دفتر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں راستے میں ہی نشانہ بنایا گیا۔

Load Next Story