میسی نے رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور شروع کردیا

میسی کے بارسلونا جانے کے امکان تقریباً معدوم ہیں، رپورٹس

میسی کے بارسلونا جانے کے امکان تقریباً معدوم ہیں، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے بھی سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدے پر غور شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ النصر فٹبال کلب میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں کیونکہ میسی کے بارسلونا جانے کے امکان تقریباً معدوم ہیں۔

فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ میسی کے رواں سال ستمبر میں معاہدہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔


مزید پڑھیں: سعودی فٹبال کلب کی میسی کو 400 ملین یورو کے معاہدے کی پیشکش

اس سے قبل معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ خبریں گردش کررہیں تھی کہ میسی نے یورپ کے ہی کسی کلب کیلئے کھیلنے کے خواہشمند تھے۔
Load Next Story